آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

18

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمتوں میں تقریباً 10 سے 20 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرینڈفورس کی جون میں جاری کی گئی پیش گوئی میں14 سے 18 فیصد اضافے کا اندازہ لگایا گیا تھا، جو اس کی تازہ ترین 10 سے 20 فیصد کی وسیع رینج کے اندر آتا ہے اور ایپل کی عمومی قیمتوں کے طریقہ کار سے بھی زیادہ مطابقت رکھتا ہے، اس طرح آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت ایک ہزار 249 سے ایک ہزار 299 ڈالر اور آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت ایک ہزار 349 سے ایک ہزار 399 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹرینڈ فورس کے مطابق ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون (آئی فون الٹرا) کی ابتدائی قیمت دو ہزار 99 سے دو ہزار 299 ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے اور سب سے زیادہ اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 3 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام آئی فون 18 ماڈل کی لانچنگ2027 کے موسم بہار تک متوقع نہیں، اس کے باوجود ٹرینڈفورس کا اندازہ ہے کہ اس ڈیوائس کی قیمت میں بھی عمومی طور پر10 سے 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں