بھارتی روپے کی قدر ’’زمین بوس ‘‘ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔پہلی مرتبہ 1 امریکی ڈالر کی قیمت 97 بھارتی روپے تک جا پہنچی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بھارتی کرنسی کی ریکارڈ کمزوری سمجھی جا رہی ہے جس پر ریزرو بینک آف انڈیا نے بھارتی روپے کو سہارا دینے کے لیے تبادلہ بازار میں مداخلت بھی کی ہے۔اس سے قبل مئی 2026ء میں بھارتی روپیہ 96 روپے 96 پیسے فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح تک گرا تھا تاہم تازہ گراوٹ کے بعد 97 روپے فی ڈالر ہو گیا ہے۔









