54

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کی معیشت میں استحکام کی توقع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے میں سرکاری اور کمرشل بینکوں کے ذخائر دونوں شامل ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق 5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ ہفتے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (IMF) سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط سرکاری ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے مجموعی ذخائر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کی نشاندہی کرتا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں