ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پرلوکل/ڈومیسائل کے آسان، شفاف اور بروقت اجرا کے حوالے سے اہم اجلاس

13

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پرلوکل/ڈومیسائل کے آسان، شفاف اور بروقت اجرا کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں لوکل/ڈومیسائل ویری فکیشن برانچ سمیت متعلقہ برانچز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر لوکل و ڈومیسائل کے اجرا اور تصدیقی عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور درخواستوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ لوکل/ڈومیسائل کے اجرا کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور تیز بنایا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں