62

گیس محکمہ کے اعلیٰ حکام نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو جمعیت عوامی طاقت سے سخت ردعمل دیگی

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین بھرپور شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ شہر میں سردی کی آمد آمد گیس لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیس محکمہ کے اعلی حکام نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ عوامی طاقت سے سخت ردعمل دیگی۔

اجلاس سے جمیعت علماء ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا مفتی رحمت اللہ کاکڑ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی نعمت افغان مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ناظم مالیات حاجی قاسم خان خلجی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ مولانا مفتی روزی خان بادیزی میر سرفراز احمد خان شاہوانی ضلعی سالار مولانا علی جان ڈپٹی سالار حافظ مجیب الرحمان ملا خیل مولانا محمد اکبر مینگل مولانا عبدالمجید مولانا عبد الحنان مولانا مفتی عبیداللہ آغا مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا سعید احمد امین جان رند مولانا محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ورکرز اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اتحاد واتفاق ہی میں ہم سب کی کامیابی مضمر ہیں جمعیت علماء اسلام کے صفوں کو منظم کرنے کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ نے 9 ماہ میں مشکلات حالات میں ہر سطح کے ورکرز کو ریکجا رکھا مرکزی صوبائی جماعت کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ورکرز قاید جمعیت مفکر اسلام مولانا فضل الرحمان کا وژن عام کرنے کیلئے بھرپور جہد وجہد کو جاری رکھیں گے قاید جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے جماعت کو مستحکم اور ملکی استحکام اور دفاع اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق ہی ممکن ہے جمعیت علماء اسلام کے صفوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جہد وجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں