ایران جنگ ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے جوہری یورینیم افزودگی کم کرنی ہو گی، جے ڈی وینس

38

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ کے خاتمے اور کسی بھی معاہدے کے لیے اپنی جوہری یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں بامعنی کمی کرنا ہوگی صرف آئندہ ایٹمی صلاحیت کم کرنے کی یقین دہانی کافی نہیں ہوگی۔

خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران سے محض زبانی وعدوں کے بدلے اقدامات قبول نہیں کرے گا تہران کو اپنی جوہری افزودگی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتا تو اسے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم تیار کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟ ان کے مطابق جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کا عملی ثبوت افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں