انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔
شاہین آفریدی، سعود شکیل، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی درجہ بندی بہتر ہو گئی۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھے نمبر موجود ہیں۔
پاکستان کے سعود شکیل 1 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندا 9 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے، پاکستان کے نعمان علی چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلے، جنوبی افریقا کے مارکو جانسن دوسرے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس تیسرے نمبر پر ہیں۔









