بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے جمعرات کو وفد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں اسلم غوری ،سینیٹرکامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ،
ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے امید افزاء نہیں ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔









