مئی 2023 میں میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک پرائیویسی کو تحفظ فراہم کرنے والے فیچر پر کام شروع کیا گیا تھا، تاکہ فون نمبر کی بجائے صارفین کانٹیکٹ انفارمیشن کے لیے یوزر نیم کو استعمال کرسکیں۔
ابھی بھی یوزر نیم فیچر پر کمپنی کی جانب سے کام کیا جارہا ہے اور کب اسے متعارف کرایا جائے گا، یہ واضح نہیں۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی نے ایک یوزرنیم ریزرویشن سسٹم تشکیل دیا ہے۔
اب wabetainfo کی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ریزرو یوزرنیم کے آپشن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی تیاری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے مگر واٹس ایپ کی جانب سے اسے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرانے سے قبل مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔









