حسن علی کی اہلیہ کی پراسرار پوسٹ، کرکٹر کے مبینہ افیئر کی افواہیں گرم

10

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ شادی شدہ مردوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانے والی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی کے مبینہ افیئر سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

سامعہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی خواتین کو مخاطب کیا جو مبینہ طور پر بچوں والے شادی شدہ مردوں سے مالی فائدے یا مستقبل میں شادی کی امید پر تعلق قائم کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایسی خواتین کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سامعہ خان نے مبینہ طور پر اپنے موبائل سے حسن علی کے ساتھ موجود تصاویر بھی ہٹا دیں۔ انہوں نے ابتدا میں شوہر کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کیا، تاہم بعد میں دوبارہ انہیں فالو کرلیا۔ بعد ازاں سامعہ نے اپنی وہ اسٹوریز بھی ڈیلیٹ کردیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیرِ بحث آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں