پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی سجل علی اور صبور علی کی طرح اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرتے ہوئے مختصر بالوں والا نیا لُک اختیار کرلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ منفرد انداز میں نظر آئیں۔ اداکارہ کے اس نئے روپ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔
اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کی ایک تصویر بھی شامل کی، جس میں وہ گرے پکسی ہیئر اسٹائل میں دکھائی دے رہی تھیں جبکہ تصویر پر فلم دی ڈیول ویئرز پرادا کا حوالہ بھی درج تھا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لکھا، ’’نفسیاتی طور پر دلچسپ‘‘۔









