مشہور پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیٹ فلکس سے پاکستانی سیریز کو بلاک کرنے کا مطالبے پر کہا ہے کہ اسٹیٹ ایکٹر اور ایکٹرز میں فرق ہونا چاہیے، جب پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگتا ہے تو بھارت میں وی پی این کے ڈاون لوڈ میں 70 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔
پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مشہور پاکستانی اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ بطور اداکار بھارتی اقدام پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی آتا ہے۔
پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام انتہائی افسوسناک ہے، اسٹیٹ ایکٹر اور ایکٹرز میں فرق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹ آخری دھاگے کے طور پر رہ گیا ہے جو ہمیں جوڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ آرٹ انسان کو انسان سے جوڑتا ہے جو بھارت کر رہا ہے ویسا نہیں کرنا چاہیے۔









