ہانیہ عامر مداحوں کو سبق آموز پیغام دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں

14

اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے مداحوں کو دیا گیا ایک سبق آموز پیغام سوشل میڈیا پر غیر متوقع ردعمل کا باعث بن گیا۔ جہاں بعض صارفین نے ان کی سادگی اور عاجزی کو سراہا، وہیں متعدد افراد نے ان کے بیان اور اندازِ گفتگو پر تنقید بھی کی۔

ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں رکشے کی سواری بک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں موجود ان کے دوست حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ اتنی بڑی اسٹار ہونے کے باوجود واقعی رکشے میں سفر کرنا چاہتی ہیں۔

اس پر ہانیہ عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جو شاخ جھک جاتی ہے، اس پر زیادہ پھل لگتے ہیں‘ اور ان کے مطابق جو لوگ عاجزی اختیار کرتے ہیں اور اپنی جڑوں سے وابستہ رہتے ہیں، وہ زندگی میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں