گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گھٹی ڈور کی طالبات اسکول میں کلاس رومز اور مناسب سایہ دار جگہ نہ ہونے کے باعث کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
اسکول میں مناسب کلاس رومز یا سایہ دار جگہ دستیاب نہ ہونے کے باعث طالبات کو دورانِ تدریس براہِ راست دھوپ میں بیٹھنا پڑتا ہے، جس سے انہیں تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور تعلیمی ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے۔
طالبات نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اسکول میں کلاس رومز کے ساتھ ساتھ مناسب سایہ دار جگہ کا انتظام کرنے کی اپیل کی ہے۔
طالبات کا کہنا ہے کہ وہ صرف تعلیم حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور مناسب جگہ چاہتی ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کو مزید تاخیر کے بغیر حل کیا جائے۔









