نیو سریاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویژن سید عابد حسین بخاری کی نگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ گوہر خان نے ایس ایچ او نیو سریاب راشد علی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قیصر کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔









