گوگل نے ایک اور بڑا دھماکا کردیا، پکسل 11 سیریز متعارف کرادی، 256 جی بی اسٹوریج سے پتلا کیمرا بار تک کئی بڑے اپ گریڈ شامل ہیں۔
گوگل نے اپنی نئی فلیگ شپ اسمارٹ فون سیریز پکسل 11 باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جس میں پکسل 11، پکسل 11 پرو، پکسل 11 پرو ایکس ایل اور پکسل 11 پرو فولڈ شامل ہیں۔
نئی سیریز میں بہتر ڈیزائن، زیادہ اسٹوریج، مضبوطی اور جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، معیاری پکسل 11 میں کیمرا بار کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ پتلا ہے، فون کی چوڑائی پر پھیلی ہوئی آل گلاس سطح بھی اس کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی ہے۔









