126

سونے کی قیمت میں رواں سال 54 فیصد اضافہ

عالمی مالیاتی ادارے مورگن اسٹینلی نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت آئندہ سالوں میں نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2026 کے وسط تک سونا 4,500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کا امکان ہے، جو اس وقت تقریباً 4,000 ڈالر فی اونس کے قریب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) اور مرکزی بینکوں کی خریداری سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں، جبکہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنے پر مجبور کیا ہے۔

مورگن اسٹینلی نے خبردار کیا کہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کو دیگر اثاثہ جات کی طرف مائل کر سکتا ہے، اور اگر مرکزی بینکوں نے ذخائر میں کمی کی تو یہ بھی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ رواں سال سونے کی قیمت میں 54 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2025 میں یہ 4,381 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، تاہم بعد میں 8 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دیگر بینک بھی پرامید ہیں: بینک آف امریکا 5,000، جے پی مورگن 5,055، سوسائٹی جنرالی 5,000 اور گولڈمین ساکس 4,900 ڈالر فی اونس کا ہدف بتا چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، اگر مرکزی بینکوں کی خریداری اور شرح سود میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو سونے کی قیمت اگلے دو سالوں میں مزید بلند ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں