عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تاریخی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چاندی کی قیمت 75.14 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو 24 گھنٹوں کے دوران 3.6 فیصد اضافہ ہے۔
اسی دوران سونے کی قیمت بھی ریکارڈ سطح 4,530 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا میں شرح سود میں کمی نہ ہوئی تو قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سال کے اختتام پر کم لیکویڈیٹی، سرمایہ کاروں کی قیاس آرائیوں میں اضافہ، امریکی شرح سود میں کٹوتیوں کی توقعات اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سونے اور چاندی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ سخت سپلائی، آٹو موبائل انڈسٹری میں مضبوط مانگ اور سرمایہ کاری کا رخ دیگر دھاتوں سے سونے کی جانب منتقل ہونا پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں تمام قیمتی دھاتیں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں منافع کی جانب گامزن ہیں۔









