پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، سری لنکا نے مفت ویزا سہولت متعارف کرا دی

27

سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پاتھووالا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی آن لائن ویزا درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔آسان سفری طریقہ کار سے کاروباری شخصیات، طلبہ اور سیاحوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں