بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان پولیس کی تین خواتین بلوچستان پولیس اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر انسداد دہشت گردی کورس میں شرکت کرتے ہوئے دی گئی جدید تربیت حاصل کی جس کا انہوں نے 4 ماہ کے کورس کے اختتام پر باقاعدہ طور پر مظاہرہ بھی کیا۔
انسداد دہشت گردی کورس کی20 ویں بیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خواتین اہلکاروں نے جدید ہتھیاروں کا استعمال، ماہر نشانہ بازی اور اونچی عمارتوں سے رسوں کے ذریعے تیزی سے اترنے اور چڑھنے کی خصوصی تربیت حاصل کی اس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اور شائقین کی توجہ کا مرکز بھی رہی ہیں۔
انہوں نے دیگر مرد اہلکاروں کے شانہ بشانہ نمایاں کارکردگی بھی حاصل کی۔جس پر مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تینوں خواتین پولیس اہلکاروں کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات سے بھی نوازا گیا









