108

پہلا آل بلوچستان حاجی احسان اللہ کاکڑ ڈے نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ 2025 کا افتتاح

پہلا آل بلوچستان حاجی احسان اللہ کاکڑ ڈے نائٹ فٹسال ٹورنامنٹ 2025 کا شاندار افتتاح خیبر افغان فٹسال گراؤنڈ چاندنی چوک کوئٹہ میں ہوا۔ اتوار کو افتتاحی میچ اے کے ایف سی کوئٹہ اور گریٹ ہزارہ فٹبال کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اے کے ایف سی کوئٹہ کے صدر حاجی احسان اللہ کاکڑ اور سابقہ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید احمد تکو تھے میچ سے قبل مہمانِ خصوصی نے فٹسال گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور فٹبال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا تقریب میں شائقینِ فٹبال، کھلاڑیوں اور مختلف کلبوں کے آفیشلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں فٹبال کے فروغ کے لیے نوجوانوں کی دلچسپی اور جوش و خروش قابلِ دید تھا میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے چیئرمین حاجی محمد نسیم خان اچکزئی اور سیکرٹری بشیر احمد بڑیچ نے مہمانوں اور شائقین فٹبال کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں