پانچوں ہائیکورٹس کے 40 ججز کی مستقلی کیلیے جوڈیشنل کمیشن کے 5 اجلاس طلب

55

پانچوں ہائیکورٹس میں 40 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے5 اجلاس 12جنوری سے لیکر 15 جنوری تک طلب کر لیے گئے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاسوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3، بلوچستان ہائیکورٹ کے 2،سندھ ہائیکورٹ کے 12،پشاور ہائیکورٹ کے 10جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے 13ایڈیشنل ججوں کی مستقلی پر غور ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کی مستقلی کیلئے اجلاس 12 جنوری کو ہوں گے۔

جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس میراں محمد شاہ،جسٹس تسلیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس حسن اکبر، جسٹس خالد شہانی، جسٹس عبدالحامد بھرگی، جسٹس فیاض الحسن،جسٹس جان جونیجو، جسٹس ناصر بھنبوڑو، جسٹس علی حید، جسٹس عثمان علی اور جسٹس جعفر رضا کی مستقلی پر غور کیلئے اجلاس 13 جنوری کو طلب کیا گیا، اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع پر بھی غور ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس صبغت اللہ، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی،جسٹس مدثر امیر،جسٹس اورنگزیب اور جسٹس جواد احسان کی مستقلی کے معاملے پر 14 جنوری کو غور ہوگا۔

جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز، جسٹس وقار اعوان، جسٹس سردار اکبر، جسٹس احسن رضا، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس اویس خالد، جسٹس سلطان محمود، جسٹس راجہ غضنفر، جسٹس تنویر شیخ،جسٹس طارق باجوہ اورجسٹس عبہر گل کی مستقلی کیلئے اجلاس 15 جنوری کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں