ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس کا انعقاد

24

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل ای او سی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈپٹی ڈی ایچ او، پراونشل مانیٹرز، متعلقہ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی، او پی وی (OPV) کوریج، ایف آئی پی وی (fIPV) کوریج، ریفیوزلز، سکول کوریج اور ٹیموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے تمام مانیٹرز، متعلقہ اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کے اہداف کے حصول کے لیے واضح ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

اجلاس میں جعلی (فیک) فنگر مارکنگ اور فرضی کوریج کے معاملات پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فیک کوریج کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعدد پولیو ٹیموں کو تبدیل بھی کر دیا گیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیمیں دیانتداری، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا سکیں اور مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں