الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری حاجی رحمت اللہ دہوار اور چیئرمین غلام حیدر چھلگری نے اسپنی روڈ نیو ٹراما سینٹر کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی مسلسل تاخیر اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ کنٹریکٹ پالیسی اور خودمختار اداروںکا نظام ملازمین کے معاشی تحفظ اور مستقبل کے حوالے سے سنگین مسائل پیدا کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیرِ انتظام کوئٹہ صفا پروجیکٹ اور محکمہ صحت کے نیو ٹراما سینٹر کے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا نہ صرف اس کے بنیادی معاشی حقوق کو متاثر کرتا ہے بلکہ متعلقہ اداروں کی انتظامی ذمہ داریوں پر بھی سوالیہ نشان ہے انہوں نے حکومت بلوچستان، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامی افسران سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں۔
⛽ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
⛽ پریمیم
352.59
🛢️ ہائی اسپیڈ ڈیزل
382.25
🛢 لائٹ اسپیڈ ڈیزل
287.54
💧 مٹی کا تیل
301.64
موسم کی صورتحال
Loading...
مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
⛽ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
⛽ پریمیم
352.59
🛢️ ہائی اسپیڈ ڈیزل
382.25
🛢 لائٹ اسپیڈ ڈیزل
287.54
💧 مٹی کا تیل
301.64
موسم کی صورتحال
Loading...









