شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
اسکیم 33 کے علاقے کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات ایک بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں روزانہ کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے اور دن کے اوقات میں بھی تقریباً 10 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔









