؁منتخب ایگزیکٹیوز بروری علاقائی یونٹ میں پارٹی کو منظم وفعال بنانے کے لیے شب وروز محنت کرینگے،رہنما پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

112

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 2دسمبرکے جلسہ عام کی کامیابی کارکنوں کی محنت ،جوش وجذبے سے منحصر ہے ۔گھر گھر عوامی رابطہ مہم میںدعوت دینے، پارٹی پروگرام پہنچانے ،پارٹی شعار کے مطابق وال چاکنگ ، اپنے گھروں پر پارٹی پرچم لگانے، انائوسمنٹ کرنے ، اپنے تنظیمی اجلاسوں کے انعقاد ، تحصیل ، علاقائی وابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں ، کارنرز میٹنگزکے ذریعے بھرپور تیاری کریں۔

خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 52ویں برسی کے جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی اور دیگرمرکزی وصوبائی قائدین خطاب فرمائینگے۔ بروری علاقائی یونٹ کے کامیاب کانفرنس اور منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بجاء طور پر یہ امید کرتے ہیں کہ منتخب ایگزیکٹیوز بروری علاقائی یونٹ میں پارٹی کو منظم وفعال بنانے کے لیے شب وروز محنت کرینگے اور ایک مضبوط تنظیم بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا،صوبائی کمیٹی کے رکن محمد دین رودوال، تحصیل سیکرٹری نیاز خان بڑیچ اور دیگر مقررین نے پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب سے مربوط بروری علاقائی یونٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت تحصیل سیکرٹری نیاز بڑیچ نے کی ۔

کانفرنس میں نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ جس کے مطابق علاقائی سیکرٹری ایوب کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری جعفر بنگش، اطلاعات سیکرٹری انعام کاکڑ، مالیات سیکرٹری محمد عارف ، رابطہ سیکرٹری شاہ نواز، ملک فرحان ، محمد اشرف ،عنایت اللہ کاکڑ، عبداللہ جان بازئی معاونین منتخب ہوئے۔ منتخب کابینہ سے تحصیل ایگزیکٹیوز فخر الدین کاکڑ نے حلف لیا۔

اس موقع پر چوہدری شہزاد کی قیادت میں 14افراد نے پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جن میں جبران نذیر ، آصف ، شکیل ، مشتاق، جون رضوان گل ، ندیم سکندر، لیاقت ، اظہر ، جاوید ،میحمن ،شریف ، آکاش شامل ہیں۔ علاقائی یونٹ کی گزشتہ رپورٹ ایوب کاکڑ نے پیش کی ۔ کانفرنس کی کارروائی تحصیل اطلاعات سیکرٹری صدام اچکزئی نے سرانجام دی۔ کانفرنس سے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع معاونین اختر لونی ،حاجی عزیز اللہ ہمزولئی، تحصیل سیکرٹری نیاز بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغااور دیگر تحصیل ایگزیکٹیوز وکمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں