نائب وزیراعظم سے ڈاکٹر مالک بلوچ کی ملاقات، نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے،ڈاکٹر مالک

18

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارلیمانی وفد کی اسلام آباد میں اہم ملاقات کی سیاسی صورتحال ، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے پْرعزم ہے، اسحاق ڈارنے کہا کہ بلوچستان کی معاشی خوشحالی اور ترقی آئینِ پاکستان کے دائرہ کار میں یقینی بنائی جائے گی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، بلوچستان میں سرگرم شورش پسند عناصر کو عوام کی حمایت یا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان اور معاونِ خصوصی طارق باجوہ ، سینیٹر جان محمد بلیدی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں