پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے، اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ممکن ہوسکے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے، پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لےکر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانےکا عمل جاری ہے۔









