16

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ مستحکم

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس مجموعی طور پر مستحکم رہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278.72 روپے سے کم ہو کر 278.71 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.98 روپے پر مستحکم رہا۔ کرنسی مارکیٹ میں یورو 21 پیسے مہنگا ہو کر 330.43 روپے، برطانوی پاؤنڈ 51 پیسے اضافے کے بعد 382.58 روپے اور یو اے ای درہم 15 پیسے بڑھ کر 76.85 روپے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 17 پیسے سستا ہو کر 75.03 روپے پر آ گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں یہ معمولی تبدیلیاں وقتی ہیں جبکہ مجموعی رجحان میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں