35

ہنہ اوڑک میں نجی اسکیم بچانے کے لیے سیلاب کا رخ عوامی زمینوں کی طرف موڑنا سنگین جرم ہی: پشتونخوا میپ

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے ہنہ اوڑک میں عوامی زمینوں پر ناجائز قبضے، حکومتی مشینری کے غلط استعمال اور علاقے کے شہریوں و زمینداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات کھلی ناانصافی اور قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی زمینوں پر ناجائز قبضے کی منظم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ یہ عمل نہ صرف قانون کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ مقامی آبادی اور زمینداروں کے بنیادی حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مافیا کا نجی سکیم کو بچانے کے لیے سیلابی پانی کا رخ عوام کی زمینوں کی جانب موڑنا ایک خطرناک اقدام ہے جو مستقبل میں شدید سیلابی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ نہ صرف انسانی جانوں بلکہ زراعت اور معیشت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔اسی طرح محکمہ ایریگیشن کے حفاظتی بندات (Flood Protection)کو جوکہ ہنہ اوڑک کے عوام کے لیے ہیں کو نجی سکیم منتقل کردیا گیا ہے ۔ جس کا نوٹس لینامحکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ہنہ اوڑک کے عوام کے ہر جائز مطالبے کی حمایت کرتی ہے اور ان کے پرامن احتجاج میںبھرپورساتھ دیگی جو کہ ان کا آئینی حق ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام جھوٹے ایف آئی آر فوری طور پر واپس لیے جائیں اور بااثر افراد کی سرکاری زور و زر کے ذریعے قبضہ گیری کا سختی سے نوٹس لیا جائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں