وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج معالجے کا فیصلہ

35

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا،

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ان کے بیرونِ ملک علاج کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا، جس کے بعد انہیں مزید خصوصی علاج کے لیے امریکہ بھجوایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں