مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ، بابر یوسفزئی

14

محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ کرفیو کا اطلاق آج رات 9 بجے سے اگلے احکامات تک برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

بابر یوسفزئی نے خبردار کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں