آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شکست کے بعد پچ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کے آغاز میں پچ سخت اور گھاس سے بھری ہوئی تھی جس کے باعث پہلے گھنٹے میں بیٹنگ مشکل ہونے کی توقع تھی۔
🎙️ Pat Cummins reflects on Australia's loss to Bangladesh in Darwin pic.twitter.com/P8hM2MoUb7
— Cricinfo (@cricinfo) August 16, 2026
کمنز کے مطابق پہلے گھنٹے کے بعد پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہوگئی تھی، تاہم انہیں توقع تھی کہ گرمی کے باعث چوتھے اور پانچویں روز پچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر اسپنرز کے لیے سازگار ہوجائے گی جو بالکل ایسا ہی ہوا۔
آسٹریلوی کپتان نے ٹاس کے فیصلے پر افسوس کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ وہ دوبارہ بھی یہی فیصلہ کریں گے، تاہم ان کے خیال میں آسٹریلیا کو زیادہ دیر تک بیٹنگ کرنی چاہیے تھی۔









