عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان

22

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا۔ایران تنازع کے باوجود عالمی منڈی میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق باب المندب کے راستے آئل ٹینکرز کی مسلسل آمدورفت نے سپلائی میں تعطل کے خدشات کو کسی حد تک کم کر دیا جس سے قیمتوں پر دباؤ آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.42 فیصد کمی کے بعد 89.45 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 0.66 فیصد کمی کے ساتھ 83.90 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں