ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے انعقاد کے حوالے سے کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس

20

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ، طبی سہولیات، ٹریفک اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شیعہ علما کانفرنس، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ایف سی، صفا کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پی ڈی ایم اے، ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال، سول ہسپتال، شیخ زاہد ہسپتال، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی، سوئی سدرن گیس کمپنی، کیسکو، انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چہلم کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی جبکہ جلوس کے روٹس پر صفائی، روشنی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رکھنے، ایمبولینسز کو سٹینڈ بائی رکھنے اور بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے، اسے امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا گہوارہ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون اور موثر رابطے کے ذریعے چہلم کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں