بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی یشن رجسٹرڈ کی مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حا جی عبدالباقی کاکڑ مرکزی سیکرٹری جعفر خان کاکڑ نائب صدر حاجی خدائے داد شاہوانی حاجی محمد امین سمالانی حاجی عطا اللہ خان کاکڑ حاجی عبدالمجید پرکانی اسماعیل لہڑی عبدالمجید رئیسانی حاجی مراد خان کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پورے بلوچستان میں مکمل ہڑتال کی گئی جس پر ہمارے ساتھ اعلی حکام نے زبانی وعدے کیے گئے لیکن تا حال اس پر عمل درامد نہیں ہوا آج بھی ہمارے ہیوی ٹرانسپورٹ سے درخشاں چیک پوسٹ لک پاس سونا خان اور بروری چیک پوسٹ پر ہیوی گاڑیوں کو کھڑی کر کے اس کے استعمال والے ٹینکی سے ڈیزل نکال رہے ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے تفتان سے لیکر کوئٹہ تک کئی چیک پوسٹوں سے گاڑی گزر کر یہاں پہ تنگ کیا جاتا ہے جو کہ یہ سراسر نا انصافی ہے اس کے علاوہ سینکڑوں چیک پوسٹوں کے باوجود بلوچستان میں گاڑیاں محفوظ نہیں ہے ائے روز ترکوں کو جلانے کے ساتھ ساتھ مال سمیت اغوا کیا جا رہا ہے جو کہ یہ سلسلہ سیکورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان بن رہا ہے بلوچستان میں شا ھراھو ن پر صورتحال روز بروز ابتر ہوتا جا رہا ہے ٹرانسپورٹ کا شعبہ بے روزگار ہوتا جا رہا ہے بلوچستان میں جنگل کے قانون سے بھی بدتر صورتحال ہے ٹرانسپورٹرز اور عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہے ہمارا اعلی حکام سے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ ہڑتال میں کیے گئے وعدے پر جلد سے جلد عمل درامد کی جائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز ایک بار پھر احتجاج کے لیے مشاورت کرنے پر مجبور ہے
بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل نہ ہونے پر تشویش، دوبارہ احتجاج کی دھمکی
12









