حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، صداقت، صبر اور استقامت کی لازوال علامت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
یومِ عاشور ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور انصاف کے قیام کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
10 محرم الحرام ہمیں اتحاد، اخوت، برداشت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے، میر سرفراز بگٹی
ہمیں اپنی اجتماعی زندگی میں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان نے یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام، عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے جامع اور مؤثر انتظامات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
علمائے کرام، امن کمیٹیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون سے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران مثالی ہم آہنگی قائم ہے، یہ اتحاد قابلِ تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
آئیں یومِ عاشور کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے امن، بھائی چارے، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی








