بلوچستان کے عوام ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں، وزیر اعلیٰ

26

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے۔ ہم یومِ دفاع پر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1965 کے شہداء نے وطن کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی، ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں۔ وطن کے دفاع کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں، جبکہ بلوچستان کے عوام بھی ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں۔ قومی اتحاد ہی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں