چھتر، نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاورکو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

23

نصیرآباد کے علاقے چھتر میں اوچ سے پنجاب اور سندھ کو بجلی کی جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔

جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے۔

علاقے میں سرچ اپریشن شروع پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود پٹ فیڈر بیرون شرواہ کے مقام پر ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو بدھ کے روز نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ٹاور کے تباہ ہونے سے سندھ اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپریشن شروع کردی گئی واضع رہے کہ گزشہ چار روز کے اندر ٹاورز کو اڑانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں