محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں 7 جولائی کی رات سے 8 جولائی تک چند مقامات پر آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں موجود موسمی کم دباؤ کے باعث ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، نصیر آباد، ہرنائی، سبی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں کہیں کہیں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے الرٹ رہنے اور بروقت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔









