بلوچستان کے سابق وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عبدالرحمن کھیتران کا نام ایک اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جبکہ ان کے خلاف بلوچستان میں مقدمہ درج ہے۔
سابق صوبائی وزیر لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کر رہے تھے کہ امیگریشن حکام نے انہیں روک کر واپس روانہ کر دیا۔









