کوئٹہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو ہلاک کردیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

28

کوئٹہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو ہلاک کردیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خروٹ آباد کی حدود میں ایک شخص نعمت اللہ نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی حکمت اللہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیاپولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدروثاء کے حوالے کردی۔

ایس آئی/ایس ایچ او احسان اللہ مروت کی قیادت میں خروٹ آباد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 20منٹ کے اندر ملزم نعمت اللہ کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول برآمدکرلیا۔ پولیس نے ملزم کے کلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں