بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، ملازمین سے یکجہتی کا اظہار

25

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،نے الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے احتجاجی کیمپ کیشرکا اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے موسی بلوچ اور غلام نبی مری نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ ملازمین کے جائز اور قانونی مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔ حکومت اور متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں تاکہ انہیں احتجاج پر مجبور نہ ہونا پڑے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرے گی۔

اس موقع پر الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ یونٹ کے صدر و دیگر عہدیداران نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہارِ یکجہتی ملازمین کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج جاری رکھا جائے گا دریں اثنا بی این پی کے مرکزی رہنماں نے ھسپتال کے ایم ایس آر ایم او اور دیگر مینجمنٹ کے زمہ داروں سے بھی ملاقات کی اور ملازمین کے مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ دلائی انتظامیہ نے یقین دہانی کراہی کہ جلد از جلد ملازمین کے ساتھ مل کر انکے جائز مطالبات حل کرنے کی کوشش کرینگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں