بگ باس سیزن 19 ٹی وی سٹار ’’ گورو کھنہ‘‘ نے جیت لیا

56

سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے 19ویں سیزن کا اختتام ہو گیا جس میں ٹی وی سٹار گورو کھنہ نے فتح حاصل کی۔ انہوں نے فرحانہ بھٹ، تانیہ متل، پرنت مور اور امل ملک کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی اور 50 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی جیتا۔

3 ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس سیزن میں سخت ٹاسکس، جذباتی موڑ، حکمت عملی اور جھگڑوں نے ناظرین کو محظوظ کیا۔

گورو کھنہ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور گزشتہ 20 برسوں سے متعدد سیریلز میں جلوہ گر رہے ہیں جن میں’’ میری ڈولی تیرے آنگنہ‘‘ جیون ساتھی، ہمسفر زندگی کے، دل سے دیا، پریم یا پہیلی‘‘ اور ’’چندرکانتا ‘‘شامل ہیں۔ وہ سٹار پلس کے ہٹ شو ’’انوپما‘‘ کے ذریعے عوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

’’بگ باس 19‘‘ میں گورو کا رویہ محتاط، مستحکم اور ذہنی طور پر مضبوط رہا۔ انہوں نے غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا اور اپنی ایمانداری اور اخلاقیات کو برقرار رکھا جو ان کی کامیابی کا بنیادی سبب بنیں۔

اس سے قبل گورو نے اسی سال سیلیبریٹی ماسٹر شیف انڈیا کے پہلے ایڈیشن میں بھی کامیابی حاصل کی جس میں انہوں نے نکی تمبولی، تیجسوی پراکش، فیصل شیخ اور راجیوا ادیتیا کو شکست دی تھی۔

’’بگ باس 19‘‘ جو 24 اگست کو شروع ہوا میں مجموعی طور پر 18 شرکاء شامل تھے۔5 فائنلسٹ کے علاوہ باقی شرکاء میں اشنور کور، ابھیشیک باجاج، کنیکا سدانند، ملتّی چہار، بسیر علی، آویز ڈاربر، شہباز بادیشہ، مردول تیوری، نہال چودھاسما، نیلم گیری، نٹالیا جانوسزیک، نگمہ میر جکر، اور ذیشان قادری تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں