کوئٹہ سے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں والد کی اپیل، مسلح تنظیم سے تعلق کی صورت میں خاندان سے لاتعلقی کا اعلان

38

: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے لاپتہ بیٹے کی بازیابی اور تلاش کے لیے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا نصیب اللہ 19 ستمبر کو گھر سے نکلا تھا، تاہم تاحال واپس نہیں آیا اور اس سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو سکا۔

غلام قادر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نصیب اللہ کے گھر سے جانے کے بعد سے وہ مسلسل اس کی تلاش میں ہیں اور رابطہ کرنے کی بھی متعدد کوششیں کر چکے ہیں، تاہم اب تک اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بیٹے کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو ان کا اور ان کے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔غلام قادر نے متعلقہ حکام اور اداروں سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور اس کی تلاش میں مدد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں