بلوچستان کی ترقی کا دارومدار قبائل کے اتحادمیں ہے، لیاقت لہڑی

28

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کا دارومدار قبائل کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور اخوت پر ہے ، ہمیں اختلافات کو گفت و شنید ، برداشت اور رواداری کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نورزئی قبائل کے معتبرین کی لہڑی ہاؤس آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں نورزئی قبائل کے معتبرین کا لہڑی ہاؤس کوئٹہ پہنچنے پر میرلیاقت لہڑی اور لہڑی قبائل کے معتبرین نے استقبال کیا

۔ میر لیاقت لہڑی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن ، بھائی چارے اور عوامی خدمت کے لیے تمام قبائل کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن اور متحد معاشرہ میسر آسکے ۔ نورزئی قبائل کے عمائدین نے میر لیاقت لہڑی کی میزبانی کو سراہتے ہوئے باہمی اتحاد، امن اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں