37

بلوچستان، ایک روز میں ٹر یفک حادثات کے77 واقعات رپورٹ

بلوچستان کے مختلف قومی شاہراہوں پر 18 اپریل 2026 کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق ایک ہی دن میں 77حادثات رپورٹ ہوئے جبکہ 100افراد زخمی ہوئے،

تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز (MERC 1122) بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف ہائی ویز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب کے ٹراما سینٹر کے علاقے میں رپورٹ ہوئے جہاں 32 حادثات میں 35 افراد زخمی ہوئے جبکہ خضدار کے ٹراما سینٹر کے حدود میں 16 حادثات پیش آئے جن میں 20 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح لسبیلہ، پشین، مستونگ اور دیگر علاقوں میں بھی متعدد حادثات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی مراکز صحت منتقل کیا گیا جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت رسپانس اور مثر اقدامات کی بدولت کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح تشویش کا باعث ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں