آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عوام کے جان و مال کے علاوہ قانون کی عملداری قائم رکھنے میں بلوچستان پولیس ہر اول دستے کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں کلی ببری ہنہ اوڑک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اور اے ٹی ایف کے جوانوں سے ببری کے مقام پر اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کہی۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت بھی ان کے مراد تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی ان گنت قربانیوں کی مثالیں موجود ہیں پولیس جوانوں نے دہشت گردی اور جرائم کے سرکوبی کے لیے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی امن کے عملداری کے لیے شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشل راہ ہیں پوری قوم شہداء کے پسماند گان کے ساتھ ہے اور ان کے خاندانوں کو بھی تنہاء نہیں چھوڑا جائے گا قبل ازیں ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کلی ببری ہنہ اور شعبان میں جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے ہنہ واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی بلوچساتن محمد طاہر نے ہنہ تھانے کا بھی دورہ کیا وہاں پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک و قوم کے عزم و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا









