بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے ڈیلی الجزیرہ کے چیف ایڈیٹر زبیر احمد ابابکی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔سردار اختر جان مینگل نے زبیر ابابکی کے بیٹے محمد کریم ابابکی اور بھائی صہیب ابابکی۔
عمیر احمد ابابکی اور چچا زاد یار محمد ابابکی۔ حاجی شکراللہ ابابکی سمیت دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بی این پی غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ مرحوم زبیر ابابکی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل عطا فرمائے اس موقع پر بی این پی کے مرکزی انسانی حقوق سیکرٹری احمد نواز بلوچ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی باسط لہڑی، ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر حاجی میر وحید لہڑی، ضلع کوئٹہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر وائس مینگل، لالا عبدالغفار مینگل اور ملک عادل شاہوانی، رضا جان شاہی زئی، بہاول خان مینگل بھی موجود تھے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی صحافی زبیر ابابکی کے انتقال پر تعزیت
28









