کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی خواتین کو بلیک میل ، ہراساں اور تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار ۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ انڈسٹریل کوئٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں مبینہ طور پر خواتین کو بلیک میل ، ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے ملزم شاہدولد محمد ایوب قوم کاکڑ سکنہ سرکی روڈ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کیخلاف تشدد کا شکار ہونیوالی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ، پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ۔









